اسلام آباد میں رمضان کی بیسٹ اور کم قیمت فوڈ ڈیلز کہاں کہاں دستیاب ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ماہ رمضان میں جہاں گھر گھر سحر و افطار کی تیاریاں ہونے لگتی ہیں وہیں ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں بھی رمضان فوڈ ڈیلز کا آغاز ہو جاتا ہے۔ جس طرح گھر میں باقاعدہ مینیو بنایا جاتا ہے، بالکل ایسے ہی ریسٹورانٹس اور ہوٹلوں میں بھی بوفے مینیو بنائے جاتے ہیں۔
اسلام آباد میں یوں تو بے شمار ریسٹورانٹس اور فائیو سٹار ہوٹلز افطار بوفے اور افطار ڈیلز آفر کرتے ہیں۔ لیکن ہم آپ کو چند ایسی جگہوں کا بتائیں گے جہاں افطار بوفے اور ڈیلز مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔
اسلام آباد عثمانی فوڈز ریسٹورانٹس 3850 روپے میں 5 افراد کے لیے افطار ڈیل آفر کر رہا ہے۔ ان کی افطار ڈیل میں کجھور، فروٹ چاٹ، روح افزا، پکوڑے، سموسے، جلیبی پلیٹ، وائٹ مکھنی کڑاہی، راجھستانی بوٹی، کباب کڑاہی، 10 روٹیاں، رائتہ، سلاد اور 5 کپ چائے یا کولڈ ڈرنک شامل ہے۔ اگر 3850 کو 5 بندوں پر تقسیم کیا جائے تو فی بندہ 770 روپے بنتے ہیں۔
لاری اڈہ ریسٹورنٹ:آئی ایٹ مرکز میں واقع ’لاری اڈہ‘ ریسٹورنٹ نے بھی افطار کی نہایت مناسب ڈیلز آفر کی ہیں۔ ان ڈیلز کا مینیو اور قیمت مختلف ہے۔ ان کے افطار باکس ون کی قیمت 549 روپے ہیں۔ جس میں چکن کڑاہی، روٖغنی نان، پکوڑے، کجھور، سموسہ، چنا چاٹ یا پھر فروٹ چاٹ شامل ہے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
افطار باکس ٹو کی قیمت 649 روپے ہے۔ پکوڑے، کجھور، سموسے، چکن بریانی، پودینے کی چٹنی، چنا چاٹ یا فروٹ چاٹ شامل ہے۔
افطار باکس تھری کی قیمت 749 روپے ہے۔ جس میں پکوڑے، کجھور، سموسے، چنا چاٹ یا فروٹ چاٹ، چکن بریانی، 2 عدد سیخ کباب، 2 عدد چکن بوٹی، رائتا یا سلاد شامل ہے۔
اسی طرح افطار ڈیل فور کی قیمت 949 روپے ہے۔ پکوڑے، سموسے، کجھور، چکن بریانی، چنا چاٹ یا فروٹ چاٹ، 2 عدد سیخ کباب، 2 عدد چکن بوٹی اور دہی بھلے شامل ہیں۔
تندوری ریسٹورانٹ:تندوری ریسٹورنٹ اس بار آفر کر رہا ہے ون پرسن اور 2 پرسن افطار باکس ڈیلز۔ ون پرسن افطار باکس کی قیمت 1499 روپے جبکہ ٹو پرسن 2599 روپے ہے۔
1 پرسن افطار باکس:
2 کھجوریں، 2 چکن ویجیٹیبل رولز، ویجٹیبل پکوڑا، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، چکن یا فرائڈ ونگز، چکن بریانی یا ویجٹیبل پلاؤ، چکن کڑاہی یا چکن قورمہ، سیخ کباب 2 عدد، روٹی یا نان اور میٹھا شامل ہے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
2 پرسن افطار باکس:
4 عدد کھجوریں، 4 عدد سپرنگ رولز، ویجٹیبل پکوڑا، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، چکن یا فرائڈ ونگز 4 عدد، چکن بریانی یا ویجٹیبل پلاو، چکن کڑاہی یا چکن قورمہ، سیخ کباب 4 عدد، روٹی یا نان اور میٹھا شامل ہے۔
کیلیفورنیا پیزا کی رمضان ڈیل بڑوں کے لیے 1299 روپے جبکہ 5 سے 10 سال کے بچوں کے لیے 599 روپے ہے۔ جس میں ان لیمیٹڈ پیزا اور کولڈ ڈرنک آفر کی جا رہی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ آفر افطاری کے 1 گھنٹے بعد تک محدود رہتی ہے۔
رائل ڈائینسٹی مارکی بوفے:رائل ڈائینسٹی مارکی افطار بوفے بہت ہی مناسب قیمت پر ڈیلز آفر کر رہی ہے۔ جس کی قیمت 1475 روپے ہے۔ اور اس قیمت میں ان کی جانب سے 50 ڈشز مینیو میں دی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مارکی اپنی ڈیل میں 6 بندوں کے ساتھ ساتویں بندے کی افطاری مفت دے رہے ہیں۔
راکا پوشی افطار بوفے:راکا پوشی اپنے افطار بوفے میں 40 سے زائد ڈشز صرف 2199 روپے میں آفر کر رہا ہے۔ جس میں پکوڑے، سینڈوچز، رولز، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، دہی بھلے، 6 قسم کے رائتے اور چٹنیاں، 4 قسم کے سالاد، 3 قسم کا میٹھا، مٹن قورمہ، دنبے کا روش، چکن وائٹ قورمہ، مکس ویجٹیبل یا شاہی دال، بریانی یا قابلی پلاو، ایگ فرائڈ رائس، چکن مینچورئین، چاؤمین، آلفریڈو پاستہ، بار بی کیو گرلڈ پیزا، 6 قسم کا باربی کیو، 3 قسم کے نان، روٹی اور روح افزا اور ٹینگ شربت شامل ہے۔
مزید پڑھیں: رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے پر 3 ایجنٹس گرفتار، بلیک لسٹ کر دیے گئے
ڈوکا موکا بوفے:ڈوکا موکا کا رواں ماہ رمضان میں افطار بوفے 2295 روپے میں ہے۔ جس میں ان کی جانب سے قریباً 30 سے زائد ڈشز آفر کی جا رہی ہیں۔ جبکہ وہ بچے جن کی عمر 3 سال سے اوپر ہے، ان کی ریزرویشن 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ہے۔
ڈوکا موکا افطار بوفے مینیو میں روح افزا، اسکنجبین، کھجور، پکوڑا پلیٹر، فرائی مچھلی، سلاد، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، مکس پاپڑی چاٹ، گول گپے، چکن، سپرنگ رولز، چیز پفس، کرسپی ریپس، بفیلو ونگز، چکن سلائڈرز، بن کباب، سموسہ، چیز سینڈوچز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
کھانے میں گرلڈ چکن پنینی، آلفریڈو پاستہ، گریوی آف دی ڈے، چکن اسپیگیٹی، ایگ اینڈ ویجیٹبل رائس شامل ہیں۔ اسی طرح میٹھے میں فروٹ ٹرائفل، چوکو کریم پفس، پیسٹریز وغیرہ شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد افطار رمضان فوڈ ڈیل سحر و افطار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد افطار سحر و افطار پرسن افطار باکس چکن بریانی افطار ڈیل شامل ہیں دہی بھلے کی قیمت شامل ہے اسلام ا روپے ہے کے لیے
پڑھیں:
بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کراچی(نیوز ڈیسک)پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے تحت اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، سیلز ٹیکس اور نیو انرجی وہیکل (این ای وی) لیوی شامل ہے، البتہ ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔
پاک سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صرف حکومتی ٹیکسوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، اور کمپنی نے اپنی پروڈکشن یا آپریشنل لاگت میں کوئی اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا۔
سوزوکی گاڑیوں کی نئی قیمتیں
Alto VXR:
پرانی قیمت: 28,27,000 روپے
نئی قیمت: 29,94,861 روپے
اضافہ: 1,67,861 روپے
Alto VXR AGS:
پرانی قیمت: 29,89,000 روپے
نئی قیمت: 31,66,480 روپے
اضافہ: 1,77,480 روپے
Alto VXL AGS:
پرانی قیمت: 31,40,000 روپے
نئی قیمت: 33,26,446 روپے
اضافہ: 1,86,446 روپے
Cultus VXR:
پرانی قیمت: 40,49,000 روپے
نئی قیمت: 40,89,490 روپے
اضافہ: 40,490 روپے
Cultus VXL (اپگریڈڈ):
پرانی قیمت: 43,16,000 روپے
نئی قیمت: 43,59,160 روپے
اضافہ: 43,160 روپے
Cultus AGS (اپگریڈڈ):
پرانی قیمت: 45,46,000 روپے
نئی قیمت: 45,91,460 روپے
اضافہ: 45,460 روپے
Swift GL MT:
پرانی قیمت: 44,16,000 روپے
نئی قیمت: 44,60,160 روپے
اضافہ: 44,160 روپے
Swift GL CVT:
پرانی قیمت: 45,60,000 روپے
نئی قیمت: 46,05,600 روپے
اضافہ: 45,600 روپے
Swift GLX CVT:
پرانی قیمت: 47,19,000 روپے
نئی قیمت: 47,66,190 روپے
اضافہ: 47,190 روپے
Every VX:
پرانی قیمت: 27,49,000 روپے
نئی قیمت: 29,12,230 روپے
اضافہ: 1,63,230 روپے
Every VXR:
پرانی قیمت: 27,99,000 روپے
نئی قیمت: 29,65,200 روپے
اضافہ: 1,66,200 روپے
Ravi Pickup:
پرانی قیمت: 19,56,000 روپے
نئی قیمت: 19,75,560 روپے
اضافہ: 19,560 روپے
Ravi W/O Deck:
پرانی قیمت: 18,81,000 روپے
نئی قیمت: 18,99,810 روپے
اضافہ: 18,810 روپے
نئی قیمتوں کے نفاذ سے قبل صارفین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حکومت کے بجٹ میں عائد کردہ نئے ٹیکسز خاص طور پر سیلز ٹیکس اور این ای وی لیوی گاڑیوں کی قیمتوں کو متاثر کریں گے، جو اب سچ ثابت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اضافے سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی آسکتی ہے، جبکہ متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔
مزیدپڑھیں:چینی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،مزید مہنگی