سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کا سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کیلئے منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے سپر ٹیکس سے 157 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں، پلان کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کیلئے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے، زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد سماعت کیلئے وزیراعظم آفس کی معاونت ہوگی۔
آپ کو کیا پریشانی ہے؟اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے ناموں کی درستگی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوط
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ اور ٹیکس پالیسی یونٹ کے آپریشنالائزیشن پلان پر مذاکرات جاری ہیں، مہنگائی، خطے کے دیگر ممالک سے موازنہ، نیشنل اکاؤنٹس پر مذاکرات کئے جا رہے ہیں، لیبر فورس سروے، فیملی بجٹ سروے، لیونگ سٹینڈرڈ پر مذاکرات میں رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف وفد سے بجلی و گیس ٹیرف اور گردشی قرضہ پر بھی اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔
آج سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کیلئے مسودے پر مذاکرات ہوں گے جس میں سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دیا جائے گا۔
پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضوں کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرکاری افسران کے پر مذاکرات ایم ایف
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل اسلام آباد میں ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا۔
سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔