لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عثمان خان کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے، ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک میں شامل ہے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 24 لاکھ روپے بٹورے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا یورپ سفر کے دوران مسافر کشتی کو حادثہ پیش آ گیا تاہم متاثرہ شہری کو ریسکیو کر لیا گیاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
میرپورخاص، زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون بیان سے مکر گئی
میرپورخاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔
دو ہفتے قبل خاتون نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ دو ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جبکہ دوسرے کی تلاش جاری تھی۔
خاتون نے عدالت میں ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، عدالت نے گرفتار ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔