بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے مشہور گلوکارہ سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے کرناٹک کی مشہور گلوکارہ شیوسری سکند پرساد سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو ساؤتھ کے ایم پی تیجسوی سوریا نے بنگلورو میں ایک روایتی تقریب میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ سیواسری سکند پرساد سے شادی کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایم پی تیجسوی سوریا کے ہمراہ دیگر سیاسی لیڈروں کو دکھایا گیا ہے جن میں بی جے پی لیڈران اناملائی، پرتاپ سمہا، امیت مالویہ، بی وائی وجےندرا اور مرکزی وزیر وی سومنا شامل ہیں۔
گلوکارہ نے شادی کے اس خاص دن پر سنہرے رنگ کی روایتی ریشمی ساڑھی اور سونے کے زیورات پہن رکھے ہیں جبکہ سوریا نے سفید رنگ کی دھوتی کے ساتھ سنہرے رنگ کا دولہے کا لباس پہن رکھا ہے۔
یاد رہے کہ بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا دو بار لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں اور بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے صدر ہیں۔
جبکہ کرناٹک کی گلوکارہ شیوسری سکندا پرساد فلمساز منی رتنم کی فلم فرنچائز ’پونیئن سیلوان‘ میں اپنے گانوں کے لیے مشہور ہیں۔ جس میں ایشوریا رائے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سائنس دانوں نے ذیا بیطس کی نئی قسم دریافت کرلی
غذائی قلت سے تعلق رکھنے والی ذیا بیطس کی نئی قسم کو ماہرین کی جانب سے باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا گیا۔
ٹائپ 5 ذیا بیطس نام پانے والی اس قسم سے ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ لوگوں متاثر ہیں۔ یہ عموماً کم اور متوسط آمدنی رکھنے والے ممالک میں غذائی قلت کا شکار نوجوانوں کو متاثر کرتی ہے۔
بین الاقوامی ذیا بیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) نے 8 اپریل کو بینکاک میں منعقد ہونے والی ورلڈ ڈائیبیٹیز کانگریس میں اس کیفیت کو ذیا بیطس کی قسم شمار کرنے کے لیے ووٹنگ کی۔
البرٹ آئنسٹائن کالج آف میڈیسن کی پروفیسر میریڈتھ ہاکنز کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہ کیفیت بڑے پیمانے پر غیر تشخیص شدہ رہی ہے اور اس کو صحیح طریقے سے سمجھا نہیں گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ڈی ایف کی جانب سے اس کیفیت کو ’ٹائپ 5 ذیا بیطس‘ قرار دیا جانا صحت کے اس مسئلے کے متعلق آگہی پھیلانے میں ایک اہم قدم ہے۔
2022 کی ایک تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر 83 کروڑ افراد ذیا بیطس میں مبتلا ہیں جن میں سے اکثریت ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 کا شکار ہے۔
ذیا بیطس کی دونوں اقسام جسم کی بلڈ شوگر کی سطح کو قابو کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں۔
ٹائپ 5 ذیا بیطس مختلف ہے اور یہ غذائی قلت کی وجہ سے پیش آتی ہے جس سے انسولین کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔