وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے، عمر ایوب - فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔
اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملاقات کیلئے آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی، سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف.
انکا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ہمارے ایم این اے عون عباس بپی کو اٹھایا گیا ہے، ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی رٹ ریڈ زون تک رہ گئی ہے، بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ جنید اکبر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین سے پوچھیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اس ملک میں آئین ہے نہ قانون، ملک میں افراط زر بڑھ رہا ہے، 20 لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں، 27 ارب ڈالر سرمایہ پاکستان سے باہر چلا گیا ہے، ایس آئی ایف سی مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، یہاں صرف نشانہ پاکستان تحریک انصاف ہے، ایک کڑی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا پی ٹی آئی
پڑھیں:
الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے ای بائیک اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے ای بائیکس اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔
الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائیگی, 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، دو ہزار دو سو38 بسیں اور دو ہزار نو سو چھیانوے ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔
اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے, پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا پلان ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔