ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی کامیاب کاروائی، 10 موٹر سائیکلز برآمد،4رکنی گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی کامیاب کاروائی، 10 موٹر سائیکلز برآمد،4رکنی گینگ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ لوہی بھیر کاروائی/10 موٹر سائیکلز برآمد ،وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں کے خلاف کاروائی،تھانہ لوہی بھیر وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے میں کامیاب،4 رکنی چھوٹو گینگ کو چوری شدہ موٹرسائیکلز سمیت گرفتار کر لیا گیا،چھوٹو گینگ سے 10 موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد، کاروائی ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی جانب سے کی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ شہر میں امن کی ضمانت ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلز
پڑھیں:
ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55000 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔