گلگت بلتستان، محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں تمباکو نوشی پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق تمباکو نوشی سے متعلق تمام مصنوعات بشمول ای سگریٹ سکولز ایجوکیشن کے دفاتر اور سکولز کی حدود میں استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ 2020ء کے تحت سیکریٹری سکولز ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمباکو سے پاک دفتری ماحول اور تمباکو نوشی سے صحت کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے متعلق تمام مصنوعات بشمول ای سگریٹ سکولز ایجوکیشن کے دفاتر اور سکولز کی حدود میں استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے سکولز ایجوکیشن کے تمام دفاتر اور سکولز کے اطراف میں گلگت بلتستان ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ 2020ء پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان تمباکو نوشی پر پابندی
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔