Express News:
2025-04-25@11:25:35 GMT

شاہراہ قراقرم پر گاڑی دریا میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

شاہراہ قراقرم پر کوہستان چوچنگ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں نجی کمپنی کے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مزدور نجی کمپنی کے تحت کام کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے جہاں شاہراہ قراقرم پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری۔

کوہستان پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں عطاء اللہ، محمد ایاز اور ظہور حسین کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں کو دریائے سندھ سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہیڈکوارٹر اسپتال داسو منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چولستان میں نایاب گرے بھیڑیا مقامی افراد کے ہاتھوں ہلاک

چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں نایاب نسل کے گرے بھیڑیے کو مقامی افراد نے ہلاک کر دیا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم قانون کے مطابق اٹھایا گیا ہے تاکہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ مارا گیا گرے بھیڑیا نایاب نسل سے تعلق رکھتا تھا اور اس کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ روپے تھی ماہرین کے مطابق یہ جانور ماحول میں توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کی بقا کے لیے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نایاب جانوروں کے تحفظ میں کردار ادا کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قدرتی حیات کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے 

متعلقہ مضامین

  • چولستان میں نایاب گرے بھیڑیا مقامی افراد کے ہاتھوں ہلاک
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
  • قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ، املاک تباہ، متعدد رابطہ سڑکیں بند، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی
  • غیر قانونی کینالز منظور نہیں، سندھو دریا و حقوق کا دفاع کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
  • تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی