باپ کی چھوڑی گئی نشست پر بیٹا سینیٹر منتخب، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کی چھوڑی گئی نشست پر محمد قاسم آزاد حیثیت میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
باپ کی چھوڑی گئی سیٹ پر بیٹا سینیٹر منتخب ہوگیا، اسد قاسم بلوچستان سے جنرل نشست پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے اسد قاسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اسد قاسم آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، یہ نشست ان کے والد محمد قاسم رونجھو نے خالی کی تھی۔بی این پی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم نے آئینی ترمیم میں پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ ڈالنے پر استعفیٰ دیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سینیٹر منتخب
پڑھیں:
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 خالی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کوٹے سے 2 نشستیں خالی ہوئیں تھی ، جن پر ثمر بلور اور سعیدہ جمشید امیدوار ہیں۔
اسی طرح سینیٹ میں ثانیہ نشتر کے مستعفی خالی ہونے والی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ سینیٹ کی خالی نشست پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔
سینیٹ میں واحد نشست پر 9 امیدوار سامنے آگئے ہیں، جہاں تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ ن لیگ کی ثوبیہ شاہد نے کاغذات جمع کرا رکھے ہیں ۔ علاوہ ازیں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، ثمیرا شمس، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اور شازیہ سینٹ نشست کی امیدوار ہیں۔