شریف اللّٰہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، ٹیمی بروس
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، دہشتگردی کیخلاف امریکا اور پاکستان کا باہمی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شریف اللّٰہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ داعش کے رکن کی گرفتاری پر امریکا نے پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ہے، شریف اللّٰہ کے کیس سے متعلق معلومات محکمہ انصاف کو فراہم کردی ہیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کا باہمی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا پہلے سے مضبوط اور خوشحال ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے موقف کی تائید کی، وزیرمملکت قانون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خوش کرنے کی کوشش کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی پالیسیز کی وجہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین شہدا کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہدا کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جارہا ہے، خیبرپختونخوا میں گورننس کا بھی ایشو ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرنی چاہیے لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے ہمیشہ صوبے میں دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کی مخالفت کی۔
بیرسٹر عقیل کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کی عوام بھی اب صوبائی حکومت کے طرز عمل پر سوالات اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمیشہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی وکالت کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کالعدم ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی کوشش کی جو کام غلط ہوگا جو پالیسی غلط ہوگی اس کو روکا جائے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، سی ایم کے پی اور ان کی پالیسیز کی وجہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے۔