الیکٹرک بسوں پر مریم نواز کی ذاتی تشہیر کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور:
الیکٹرک بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی تشہیر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔
ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس فاروق حیدر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پی آر سے جواب طلب کرلیا۔
دورانِ سماعت قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان کےوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری خزانے سے الیکٹرک بسیں خریدیں اور سرکاری بسوں پرورزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر لگا کرذاتی تشہیر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی تشہیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ذاتی تشہیر کرنے پر ذمے داروں کےخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدلت ذاتی تشہیر کے لیے خرچ رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئےواپس کرنے کا حکم بھی دے۔ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تشہیری مواد ہٹانے کا حکم جاری کرے۔
بعد ازاں عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذاتی تشہیر
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :