بالی وڈ کی سنہری تاریخ میں دلیپ کمار اور مدھوبالا کی جوڑی کو ہمیشہ سے ایک مثالی جوڑے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے درمیان محبت کی یہ داستان کتنی پیچیدہ تھی؟ اور کس فلم میں دلیپ کمار نے مدھوبالا کو حقیقت میں تھپڑ مارا تھا؟

دلیپ کمار اور مدھوبالا کی جوڑی کو بالی وڈ کے حسین ترین جوڑوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ لیکن ان کی محبت کی کہانی فلمی کہانیوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ تھی۔ فلم ’مغلِ اعظم‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں۔

فلم کے ایک سین میں، دلیپ کمار کے کردار ’سلیم‘ کو مدھوبالا کے کردار ’انارکلی‘ کو تھپڑ مارنا تھا۔ عام طور پر ایسے مناظر میں اداکار حقیقت میں تھپڑ نہیں مارتے، بلکہ محض اداکاری کرتے ہیں۔ لیکن دلیپ کمار نے اس بار حقیقت میں مدھوبالا کو تھپڑ مار دیا۔

مدھوبالا پر لکھی گئی ایک کتاب میں اس واقعے کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھی اداکار اجیت، جو فلم میں دلیپ کمار کے ساتھ تھے، نے بتایا کہ دلیپ نے پورے زور سے مدھوبالا کو تھپڑ مارا۔ شاٹ کو منظوری مل گئی، لیکن سیٹ پر ایک عجیب سی خاموشی چھا گئی۔ کسی کو بھی یہ توقع نہیں تھی کہ دلیپ ایسا کریں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر ’کے آصف‘ نے مدھوبالا کو تسلی دیتے ہوئے کہا، ’’یہ تھپڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ دلیپ کمار اب بھی تم سے محبت کرتے ہیں، چاہے تمہاری راہیں جدا ہو چکی ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’سوائے ایک عاشق کے، کون ایسا کرسکتا ہے؟ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ تم سے محبت کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں۔‘‘

تاہم، ’کے آصف‘ کا یہ تبصرہ مدھوبالا کےلیے کسی تسلی کا باعث نہیں بنا۔ وہ اس حقیقت پر صدمے میں تھیں کہ جس شخص نے کبھی ان سے محبت کی تھی، اس نے اداکاری کا بہانہ بنا کر انہیں تھپڑ مار دیا۔

دلیپ کمار اور مدھوبالا کے درمیان تعلقات کی خرابی کی کئی وجوہات تھیں۔ مدھوبالا کے والد عطا اللہ خان چاہتے تھے کہ دلیپ کمار اور مدھوبالا کی شادی ایک کاروباری معاہدہ بن جائے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ شادی کے بعد، دلیپ اور مدھوبالا صرف ان کے پروڈکشن ہاؤس کےلیے کام کریں۔

دلیپ کمار نے اپنی سوانح حیات میں لکھا کہ انہوں نے مدھوبالا اور ان کے والد کو سمجھایا کہ وہ اپنے پروجیکٹس کا انتخاب اپنی شرائط پر کرتے ہیں۔ لیکن یہ بات مدھوبالا کے والد کے لیے ناقابلِ قبول تھی، اور انہوں نے مدھوبالا کو قائل کرلیا کہ دلیپ کمار بدتمیز اور مغرور ہیں۔

دلیپ کمار اور مدھوبالا کے تعلقات کا آخری وار ’’نیا دور کیس‘‘ تھا، جہاں فلمساز بی آر چوپڑا نے مدھوبالا پر مقدمہ کیا اور دلیپ کمار کو گواہ کے طور پر بلایا۔ یہ واقعہ دونوں کے درمیان تعلقات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا باعث بنا۔

اگرچہ دلیپ کمار اور مدھوبالا کی آن اسکرین محبت کی کہانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، لیکن ان کی حقیقی زندگی کی داستان کسی فلمی کہانی سے کم نہیں تھی۔ ان کے مداح آج بھی ان کی زندگی میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دلیپ کمار نے کے درمیان کرتے ہیں کو تھپڑ محبت کی

پڑھیں:

مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی

معروف اداکارہ اور رقاصہ خوشبو نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن مجھے زبردستی اداکارہ بنایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے کئی پنہاں گوشوں کو بیان کیا۔

خوشبو نے کہا کہ مجھ پر کافی ذمہ داریاں تھیں۔ میں پڑھ لکھ کر ٹیچر بننا چاہتی تھی لیکن میرا بچپن ایک ذمہ دار جوان شخص کی طرح گزرا۔

اداکارہ و رقاصہ خوشبو نے مزید بتایا کہ صرف 7 سال کی عمر سے کام شروع کیا تھا اور محض 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن گئی تھی۔

خوشبو نے مزید کہا کہ میں آج بھی کام کر رہی ہوں حالانکہ مجھے پڑھنے کا شوق تھا لیکن تعلیم رکوا کر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خوشبو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں کئی بار دھوکہ ملا، اب کسی پر یقین نہیں رہا، میں نے دوستوں، رشتے داروں کی مدد کی لیکن مجھے صرف دھوکا ملا۔

 

متعلقہ مضامین

  • دنیا کا سب سے کڑوا ترین مادہ دریافت
  • بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
  • جب عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا
  • پی ایس ایل،عثمان خان کو عبید شاہ کا زوردار تھپڑ، ویڈیو وائرل
  • جے این یو طلباء یونین انتخابات کی صدارتی بحث میں پہلگام، وقف قانون اور غزہ کا مسئلہ اٹھایا گیا
  • مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی
  • ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل؛ فلم میکر کا سلمان خان اور مادھوری کے حوالے سے اہم انکشاف
  • انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
  • انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا
  • عمران خان کو  رہائی کی پیشکش کی گئی لیکن بات نہ بن سکی، لطیف کھوسہ