Nawaiwaqt:
2025-07-26@19:49:24 GMT

زینب رضا کا عمر شہزاد سے تعلقات پر وضاحتی بیان

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

زینب رضا کا عمر شہزاد سے تعلقات پر وضاحتی بیان

ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب رضا نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکار عمر شہزاد کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ لوگ وہی مانیں گے جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں اور وہ کسی کے تاثر کو بدلنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتیں زینب رضا نے واضح کیا کہ عمر شہزاد اور وہ پہلے بھی اچھے دوست تھے اور اب بھی ہیں، اور اس حوالے سے مزید وضاحت دینے کی ضرورت نہیں سمجھتیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایک اور قریبی دوست احمد کو بھی لوگ ان کا بوائے فرینڈ سمجھنے لگے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ زینب رضا اور عمر شہزاد نے ایک مشہور ریئلٹی شو کے دوسرے سیزن میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جہاں سے ان کی دوستی کی خبریں گردش کرنے لگیں اس وقت دونوں ایک ڈرامہ سیریل میں بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جس میں دیگر اداکاروں میں حنا طارق اور رابعہ کلثوم شامل ہیں واضح رہے کہ عمر شہزاد نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہر مکہ میں ماڈل شانزے لودھی سے نکاح کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن

پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چین کے مرکزی فوجی کمیشن  کے نائب چیئرمین جنرل زانگ یوؤ شیا نے  بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے  پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصیم منیر سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز زانگ یوؤ شیا نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسٹریٹجک مواصلات، تبادلوں اور تعاون  کو مضبوط بناتے ہوئے خطے کے  امن اور ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا

تاکہ نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ جنرل زانگ یوؤ شیا نے امید ظاہر کی کہ   پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ  تمام شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔انہوں نے کہا  پاکستان میں چینی دوستوں کا بھرپور طریقے سے تحفظ  کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اہل بیت اطہار ؑ کی پاکیزہ زندگیوں کو اپنانا اصل محبتِ اہل بیت ؑہے، سیدہ طیبہ نقوی
  • چین اور مالدیپ روایتی دوست اور  ہمسایہ ممالک ہیں، چینی صدر
  • علاقائی سیاست اور باہمی تعلقات
  • ہالی اور بالی ووڈ ستاروں کا ہوگن کو خراج تحسین؛ سلویسٹر اسٹالون بھی آبدیدہ
  • سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے؛ صدرِ مملکت
  • پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن
  • آج ہم نے ایک عظیم دوست کھو دیا، ہلک ہوگن کی موت پر صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
  • دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے 3 بیویوں کے ہمراہ ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
  • یورپی یونین اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچاس برس
  • چین اور یورپی یونین نے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں، چینی صدر