لاہور، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔
ڈولفن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے لرزہ خیزقتل کے بعد ملزم نے ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔اس حوالے سے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیاہے اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار پولیس کے حوالے کردیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں گھریلو تنازعے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا تھا۔
ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے تین سالہ بچے کے ہاتھ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بیان دیاتھا۔مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیاتھا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں 23 سالہ خاتون گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ 3 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جو ماں کو لگی اور وہ جاں بحق ہوگئی تھی۔ پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر جب اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاتھا۔پولیس کایہ بھی کہنا تھا کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا تھا ۔ مزید تفتیش جاری تھی۔ پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر سے پوچھ گچھ کی تھی تو پتہ چلا کہ گھریلو جھگڑے پر خاتون کو قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیاتھا۔ قاتل پیشے سے وکیل تھا۔ قبل ازیں بھی چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ سانگلہ ہل کے محلہ ماڈل ٹاون میں خاوند نے بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارادیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرپر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔ریسکیواہلکاروں نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیاتھا ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے بیوی کو قتل کر کہنا تھا کہ پولیس نے شوہر نے ملزم کو کہ ملزم کا کہنا
پڑھیں:
بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوبہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔