حج 2025 کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) میں حج 2025 کی ای-بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
پی اے اے کے مطابق حج ای-بیلٹنگ کی تقریب پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی جہاں ڈائریکٹر جنرل (اے وی ایم) ذیشان سعید اور منیجمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے 'اسٹارٹ بیلٹنگ' کے بٹن پر کلک کرکے ای-بیلٹنگ کا عمل مکمل کیا اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے ای-بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کیا۔
پی اے اے نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر تقریب کو فیس بک پیج پر لائیو نشر نہیں کیا جا سکا، آفیشل فیس بک پیج پر لائیو اسٹریم نہ ہونے پر کسی بھی قسم کی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا عمل مکمل پی اے اے
پڑھیں:
آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے کر لئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ میں برآمدات کا ہدف 9 ارب 60 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا ہدف 14 ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کاآبی ذخائر بڑھانے کا صائب فیصلہ
اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 39 اعشاریہ 4 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے اشیاء اور خدمات کی برآمدات کا ہدف 44 اعشاریہ 9 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اشیاء اور خدمات کی درآمدات کا ہدف 79 اعشاریہ 2 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کا مالی سال 26-2025 کیلئے 17600 ارب روپے حجم کا بجٹ کل (بروز منگل) پیش کیا جائے گا۔