پی ٹی آئی والے ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی باہر آجائیں، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا میں صدر کی کرسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے لیے دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی باہر آجائیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پراقتدار میں نہیں آئی اور نہ آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مصنوعی طریقے سے نہیں دبانا چاہیے انہیں آزادی دینی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اس وقت مظلوم ہیں اورہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی پی ٹی آئی باہرآجائیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ کیسا ظلم ہوا، بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ ہیں، نوازشریف اپنی سیٹ کی قربانی دے دیتے تو عوام میں مقبول ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا اسپتال میں ایم ایس کو جس طرح معطل کیا آپ کی تربیت سامنے آگئی ہے کرپشن بھی تو مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی، مریم نواز کی ایم ایس کی تذلیل افسوس ناک ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کپتان ٹھیک ہونا چاہیے، سرفراز نے 11 سیزیز جیتی تھیں تو خان صاحب نے ایکشن لے کر ہٹا دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گندم کی جو فصل ہونے والی ہے اس میں بحران آنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نومبر میں ملک گیر کنونشن کرنے جا رہی ہے، پیٹرول اور بجلی کی قیمت پر جماعت اسلامی ایکشن لے گی، جماعت اسلامی عوام کے مسائل پر ہی بات کرتی ہے اور پنجاب میں بھی اوپننگ نظر آتی ہے ادھر محنت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 100 فیصد اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتا ہوں، آئین میں لکھا ہے میٹرک تک فری تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے، 30 فیصد تو پرائیویٹ سیکٹر تعلیم دے رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سروے آیا ہے اس میں 60 فیصد اسکول اپ ٹو دی مارک نہیں چل رہے ہیں، جماعت اسلامی کی تنظیم غزالی کو ہم نے منع کردیا ہے کہ سرکاری اسکول نہ لیں یہ ہماری نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن تعلیم اور صحت آپ نہ دیں تو پھر حکومت کو چاہیے کہ وہ گھر چلی جائے، تعلیم کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں ہے، ملک میں طبقاتی تعلیم نہیں ہونی چاہیے سب کو ایک تعلیم ملنی چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخلہ کروائے، ہر ایم پی اے اور ایم این ایز، اسٹیبلشمنٹ، فوج کے افسران اور نیوی کے لوگ اپنے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھا ئیں تو نظام اچھا ہوجائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی مارکیٹیں ہی نہیں، دیہاتوں اور شہروں کے گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہیں، پوری قوم متحد ہوکر دنیا کو پیغام دے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ہڑتال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت شیطانی مثلث ہے، اسرائیل کے گریٹر ریاست بننے کے عزائم واضح ہیں، مسلم دنیا پر مسلط بے حمیت حکمران خاموشی کی چادر تانے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت تو کیا اپوزیشن بھی ٹرمپ کی آشیر باد چاہتی ہے۔ حکمران طبقہ نے نعوذ باللہ امریکہ کو خدا سمجھ رکھا ہے، یہ کتنے نادان ہیں کہ اس سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں جو کسی کا دوست نہیں۔ حماس نے پوری انسانیت کو مزاحمت کا درس دیا۔ اہل غزہ قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں ان کے لیے وہ سب کچھ کرنا چاہیے جو ہم کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے تاجر کنونشن سے خطاب میں کیا۔ امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر گوجرانوالہ مظہر رندھاوا اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے کنونشن میں شرکت کی۔