جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم بارے سنیل گواسکر کے منفی بیان کو ’’ بکواس ‘‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بہتر نتائج کے حصول کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔
سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اسے صحیح طریقے سے چننے اور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
گلیسپی نے بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل دیا جس میں گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم شاید بھارت کی بی ٹیم سے بھی ہار جائے۔
گلیسپی نے اسے بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان صحیح کھلاڑیوں کا انتخاب کرے اور انہیں گیم ڈیویلپمنٹ کے لیے مناسب وقت دے تو وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔
سابق کوچ نے مزید کہا کہ نئے ٹیلنٹ کے ساتھ صبر سے کام لینا ضروری ہے۔
انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ اگر بورڈ اچھے نتائج چاہتا ہے تو سلیکشن میں میرٹ کو ترجیح دی جائے، صحیح لوگوں کو مناسب ذمہ داریاں سونپی جائیں اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے۔
گلیسپی کا کہنا تھا کہ کوچز کو بھی مناسب مواقع اور وقت دینا ہوگا ورنہ نتائج میں بہتری نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ گلیسپی نے حال ہی میں ایک اور بیان میں پاکستان کے موجودہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گلیسپی نے
پڑھیں:
علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، جن 2 خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا، دو چار لوگوں کو باقاعدہ طور پر اب ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس نے بتایا 4 بندے بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے ہیں، کسی کی بھی ماں بیٹی پر اس طرح حملہ ہوگا کوئی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ہمارے ساتھ جیل کے باہر اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا، جیل کے باہر کل ہمارے اوپر کسی نے پتھر بھی مارے، پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا ہے وہ ہم پہنچائیں گے، ہم پر حملہ ہوا ہماری ایف آئی آر پولیس درج نہیں کر رہی۔ ہمارے وکلاء جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ قانون اور انصاف تو یہاں ہے نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔