علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے حوالے سے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ میرے خیال میں تمام تہواروں کو یکساں اہمیت دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے ترجمان ادت راج نے بی جے پی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے دہلی کے "تغلق لین" کا نام بدل کر "وِویکانند مارگ" رکھنے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے پاس نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔ ادت راج نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بی جے پی لیڈران نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کر بھی کیا سکتے ہیں، اگر وہ ملک کے حالات بدلیں تو بڑی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا نام بدلنے سے ملک ترقی کرے گا، کیا اس سے لوگوں کو روزگار ملے گا، انہیں انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی اور دیگر اہم مسائل پر توجہ دینی چاہیئے، کیونکہ صرف نام بدلنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے اورنگزیب تنازع پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ ملک میں ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا "میں بہار کے وزیر نیرج سنگھ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اورنگزیب کی فوج میں کون لوگ شامل تھے"۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ اورنگزیب کی فوج میں تقریباً آدھے سے زیادہ ہندو تھے، جب چھترپتی سنبھاجی کے خلاف جنگ لڑی گئی تو اس وقت مغل فوج کے سپہ سالار ادے بھان سنگھ تھے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے حوالے سے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا "میرے خیال میں تمام تہواروں کو یکساں اہمیت دینی چاہیئے، تعلیمی اداروں میں کسی ایک مذہب کو ترجیح دینا مناسب نہیں، تاکہ آئین کے اصولوں پر عمل ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ بی جے پی

پڑھیں:

کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی

تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے، بلدیہ ٹاؤن میں لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں مگر وہاں پانی نہیں ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو وزیرِاعظم ای سی آئی کی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرتا وہ بہتر کام نہیں کر سکتا، سب سے بہتر وقت جیل کا ہوتا ہے جیل میں سب سے زیادہ تعلیم ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس دوسرا موقع ہے، اب وہ ووٹ کو عزت دو کہہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کس نامور اداکار نے اپنے بیٹے کو 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون کے بجائے ’ ڈبہ فون ‘ استعمال کروایا؟
  • پی ٹی آئی رہنما کا موجودہ حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • دو کے  بدلے تین؛ فارن آفس نے انڈیا کے تین اتاشیوں کو پاکستان سے نکلنے کا حکم دے دیا
  • بھارت پاکستان میں حالات خراب کرے گا، ہمیں اب چوکنا رہنا پڑے گا، عبدالباسط
  • بی جے پی کی حکومت کو تمام جماعتوں سے بات چیت کرنی چاہیئے، ملکارجن کھرگے
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیئے، شرمیلا فاروقی
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار