ذرائع کے مطابق شامی پاپولر ریزسٹنس ماؤنٹین بریگیڈ نے ملک کے مغرب میں لبنان کے ساتھ ملک کی سرحد کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک شام میں الجولانی کے مخالفین نے لاذقیہ میں سطامو فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق الجولانی کی سربراہی میں شامی عبوری حکومت کی مخالفت نے ملک کے مغرب میں واقع "سطامو" فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق الجولانی کی سربراہی میں شام کی عبوری حکومت کی مخالف قوتوں نے لاذقیہ کے دیہی علاقوں میں واقع "سطامو" ہوائی اڈے کو خالی کرا لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الجولانی کی افواج نے گزشتہ چند گھنٹوں میں ساحلی صوبوں میں اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے اس ہوائی اڈے اور اسکے طیاروں کا استعمال کیا تھا۔ دوسری جانب شامی پاپولر ریزسٹنس ماؤنٹین بریگیڈ نے ملک کے مغرب میں لبنان کے ساتھ ملک کی سرحد کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ماؤنٹین بریگیڈ نے طرطوس صوبے میں الشیخ بدر کے علاقے پر قبضہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ترک فوج اور سازوسامان باب الحوا سرحدی گزرگاہ کے ذریعے شام میں داخل ہونیکی اطلاعات بھی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہوائی اڈے کے مطابق

پڑھیں:

 سعودی سفیر کا واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-06-20

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں تعینات سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز نے واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر کو ملٹری مشن کے شعبوں اور کام بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سعودی سفیر دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور دفاعی وعسکری شعبوں میں تعاون بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر ملٹری اتاشی بریگیڈیئرجنرل عبداللہ الخثعمی اور مشن کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ دورے کے اختتام پر شہزادی ریما بنت بندر نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور  انہوں نے مشن کے اہلکاروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

 

واشنگٹن : سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر فوجی عہدے داروں کے ساتھ موجود ہیں

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کیساتھ سیکورٹی مذاکرات جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، ابو محمد الجولانی
  • ایس ایس پی عارف اسلم رائو نے مٹیاری کا چارج سنبھال لیا
  • !ورزش اور غذا کے ساتھ بلڈپریشر کے مؤثر کنٹرول کیلئے یہ عوامل بھی اہم ہیں
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  •  سعودی سفیر کا واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ
  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی
  • عرب جذبے کے انتظار میں
  • کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
  • ²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی