خیبرپختونخوا؛ صوبائی حکومت بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پشاور:
حکومت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں پلوں کی تعمیر، مرمت، ڈیزائن اور دیگر امور کے لیے ملکی تاریخ مین پہلی مرتبہ بریج کوڈ متعارف کروا دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خیبر پختونخوا نے بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرا دیا
بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا، محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے تیار کردہ بریج ڈیزائن کوڈ وزیر اعلیٰ کو پیش کردیا گیا۔
صوبائی حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے بھر میں پلوں کی تعمیر کے لیے مجوزہ بریج کوڈ متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، مذکورہ کوڈ کے تحت پلوں کی تعمیر، مرمت، ڈیزائن اور دیگر امور سے متعلق کم سے کم معیارات متعین کیے گئے ہیں۔
وزیرعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ کوڈ پلوں کی تعمیر کے مسلمہ بین الاقوامی معیارات اور اصولوں کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے، یہ کوڈ صوبے کے مخصوص موسمیاتی اور ارضیاتی حالات کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ یہ کوڈ متعلقہ سرکاری حکام اور متعلقہ شعبے کے ماہرین پر مشتمل کور ورکنگ گروپ نے تیار کیا ہے، کوڈ امریکن ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ ہائی ویز اینڈ ٹرانسپورٹیشن آفیشل سے لائسنس یافتہ ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں آئندہ تعمیر ہونے والے ہر طرح کے پلوں کے لیے ان معیارات پر عمل درآمد لازمی ہوگا، اس کوڈ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے باقاعدہ قانون سازی بھی کی جائے گی۔
مزید کہا گیا کہ پاکستان میں بریج ڈیزائن کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے پل ٹوٹنے اور گرنے کے واقعات عام ہیں، 2022 کے سیلاب کے دوران صرف خیبر پختونخوا میں 107 پل ٹوٹ گئے تھے۔
وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ 2010 کے سیلاب کے دوران صوبے میں 150 پلوں کو نقصان پہنچا تھا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرنے کی ضرورت بہت پہلے سے محسوس کی جا رہی تھی، بریج ڈیزائن کوڈ کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوڈ متعارف کروانے کا مقصد پل گرنے کے حادثات میں انسانی جانوں اور عوامی وسائل کے ضیاع کو روکنا ہے، اس کوڈ پر عمل درآمد کے ذریعے قدرتی آفات اور حادثات کے اثرات سے پلوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں پل ٹوٹنے اور گرنے کے واقعات میں کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، پلوں کے ٹوٹنے سے سرکاری خزانے کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کروانے کے بعد خیبر پختونخوا میں ہائی ویز کوڈ بھی متعارف کروائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کیا گیا کے لیے گیا کہ نے کہا
پڑھیں:
آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی کم قیمتوں پر واپسی متعارف، ایپل کا بڑا اعلان
لاہور (اوصاف نیوز)ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس ماڈلز کو کم قیمتوں پر دوبارہ متعارف کروا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین، جرمنی، فرانس، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک میں آئی فون 15 پرو کے ریفربشڈ ورژن خریدا جا سکتا ہے۔
، 128GB ماڈل اب 949 یوروز کی قیمت پر دستیاب ہے، جو پہلے 1,119 یوروز میں دستیاب تھا، اور 512GB ورژن 1,269 یوروز میں فروخت ہو رہا ہے، جس میں 230 یوروز کی کمی ہوئی ہے۔
آئی فون 15 پرو میکس ماڈلز کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ 512GB ورژن اب 1,359 یوروز میں دستیاب ہے، جس کی قیمت پہلے 1,599 یوروز تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ریفربشڈ فونز مکمل جانچ اور مرمت کے عمل سے گزرتے ہیں تاکہ یہ ایپل کے معیار پر پورا اتر سکیں۔ ان کو صاف کیا جاتا ہے، خوبصورتی کے ساتھ دوبارہ پیک کیا جاتا ہے، اور وارنٹی کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے۔
فی الحال یہ ریفربشڈ ماڈلز صرف چند یورپی ممالک میں دستیاب ہیں، لیکن توقع ہے کہ ایپل انہیں دیگر ممالک جیسے امریکہ اور برطانیہ میں بھی جلد پیش کرے گا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ آئی فون 15 پرو کی امریکہ میں 128 جی بی ماڈل کی قیمت لگ بھگ 849 ڈالر ہوسکتی ہے، جو اس کی اصل قیمت 999 ڈالر سے 150 ڈالر کم ہوگی۔
یکم مئی سے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ، 5131 جعلی پنشنرز میں 2.79 ارب روپے تقسیم کرنے کا انکشاف