اسلام آباد، قراقرم یونیورسٹی گلگت کے وائس چانسلر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تاحال ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے، سی ٹی سکین ہوا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے درخواست گزار افسران کے سرکاری فرائض میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا۔
عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکمِ امتناع بھی برقرار رکھا۔
جسٹس محمد اعظم خان نے متاثرہ افسران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور این سی سی آئی اے حکام کو چار روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا گیا تو عدالت رِٹ پٹیشن پر فیصلہ کرنے کے ساتھ توہینِ عدالت کی کارروائی بھی شروع کر سکتی ہے۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اتنے پڑھے لکھے اور تجربہ کار افراد کو کام سے روکنا زیادتی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے صدر سپریم کورٹ بار ہارون رشید اور منظور احمد ججہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔