Juraat:
2025-04-25@08:30:20 GMT

نیپرا نے کراچی کو بجلی کے بلوں میں ریلیف سے محروم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

نیپرا نے کراچی کو بجلی کے بلوں میں ریلیف سے محروم کردیا

 

مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا گیا
5 روپے یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3 روپے کا ریلیف ملا

نیپرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا،نیپرا نے کراچی کو مسلسل دوسرے ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مکمل ریلیف سے محروم کردیا، کے الیکٹرک کی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ نیپرا نے گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے 3 روپیفی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا یہ نوٹی فکیشن دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت جاری کیا تھا۔تاہم نیپراکی ورکنگ کے مطابق دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے فی یونٹ کمی بنتی تھی، صارفین کو مزید 2 روپے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی 5 روپے کمی بنتی تھی تاہم 1.

23 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، کے الیکٹرک نے نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے98 پیسے فی یونٹ کی کمی مانگی تھی۔نومبر کی ایڈجسٹمنٹ پر ممبر ٹیرف نیپرا مطہر نیاز رانا نے اختلافی فیصلہ بھی دیا تھا، ممبر ٹیرف نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کوپورا ریلیف نہ دینیکی مخالفت کی تھی۔ممبر ٹیرف نیپرا نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک کے لیے نومبر کی اصل ایڈجسٹمنٹ 5 روپے کمی بنتی تھی۔

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک : جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

پولیس نے جمعہ کو راولپنڈی ایئرپورٹ ایریا میں ورکرز کنونشن کے دوران سڑک بلاک کرنے اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے عالیہ حمزہ اور پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ مالیتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے

عالیہ حمزہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور معروف قانون دان محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل پیش ہوا تھا۔

عالیہ حمزہ اس وقت جہلم جیل میں قید ہیں اور انکے ضمانتی مچلکے جہلم ڈسٹرکٹ جیل بھیجے جائیں گے۔ عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے جائیں گے۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ آج عالیہ حمزہ کی ضمانت ہوگئی، جیل سے رہائی کروائیں گے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں  کیلیے سرمایہ کاری؛ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کیساتھ معاہدہ
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • کراچی، مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے ٹریفک معطل