علی گونی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بھارتی ٹیلویژن اسٹار علی گونی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بیت اللّٰہ کے سامنے احرام پہنے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
گزشتہ روز شیئر کی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی اداکار نے عمرہ ادا کر لیا ہے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد سنت ادا کرتے ہوئے اپنا سر بھی منڈوا لیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????? ???????????? ???????????????? (@alygoni)
اس کے ساتھ ہی علی گونی نے عمرے کی ادائیگی کی خوش خبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی ایک حدیث کا ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔
انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمدللّٰہ رمضان میں عمرہ ادا کرنا حج کے برابر ہے اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق رمضان میں عمرے کی ادائیگی میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔
بھارتی اداکار کی پوسٹ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد بھی دی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمرے کی ادائیگی شیئر کی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی
مکہ مکرمہ( نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ یہ روحانی سفر ان ایام میں انجام پایا جب لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے حرمین شریفین میں حاضر ہو رہے ہیں۔
عمرہ کی ادائیگی کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے عالمِ اسلام کے اتحاد، یکجہتی، اور مظلوم اقوام خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے بھی دعا کی۔
اس باسعادت موقع پر قومی اسمبلی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، جو اجتماعی طور پر عبادات میں شریک رہے اور روحانی تجربے کو بھرپور انداز میں محسوس کیا۔
ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق کا یہ دورہ نجی اور روحانی نوعیت کا تھا، تاہم اسے پاکستان اور اسلامی دنیا کے مابین محبت، احترام اور روحانی وابستگی کے ایک مثبت پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
Post Views: 2