سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔
ترجمان سی ٹی ڈے کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار ہو ئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں راولپنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، راجن پور ، بھکر اور جہلم میں کی گئیں ، خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار ہوئے۔
حکام کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹرز ،35 فٹ حفاظتی فیوز تار، پمفلٹ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے، دہشت گردوں کی شناخت ریاض ،شفیق ، رشید ، جاوید، ظہیر ، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر ، آصف اور وحید کے نام سے ہوئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42 : سی ٹی ڈی نے سوات کے علاقے میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
سوات میں بریکوٹ کے علاقہ پارڑی میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے دوران اہم کمانڈر اجمل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اجمل،مطیع اللہ اور رحیم اللہ کے نام سے ہوئی، تینوں دہشت گرد قتل اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں ادراوں کو مطلوب تھے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ہلاک دہشت گرد اجمل کی سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقررتھی۔