صدر مملکت اور وزیراعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، خواتین معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، قومی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کرداردینا ہوگا،ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے، خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی آزادی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے کو خواتین کیلئے مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہیے۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
خواتین کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون، اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے، کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال خواتین کے عالمی دن کا تھیم ’’تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے حقوق، مساوات، اور انہیں بااختیار بنانا‘‘ دراصل ایک عزم کا اعادہ ہے جو ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے، حکومت پاکستان نے پالیسی سطح پر مداخلت، قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں اہم پیشرفت کی ہے، حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جب ہم خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ہم نہ صرف افراد بلکہ آنے والی نسلوں کو ترقی دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیے آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواتین کو بااختیار عزم کا اعادہ کہنا تھا کہ اہم کردار خواتین کی خواتین کے کہ خواتین میں اہم کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔