ماورا بالی ووڈ کے کونسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے ایک حالیہ انٹرویو میں ماورا نے خواہش ظاہر کی کہ وہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
ماورا حسین نے اپنی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ کامیاب ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت جتنا لکھا ہوتا ہے اتنا ہی ملتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)
سلمان خان سے معتلق سوال پر ماورا حسین نے سلمان خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے اداکارہ نے کہا کہ وہ ان کی کئی فلمیں دیکھ چکی ہیں، خاص طور پر ’ہم دل دے چکے صنم‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔
ماورا حسین نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان کبھی ریٹائر نہ ہوں اور انہیں موقع ملے تو وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم ’راک اسٹار‘ کی طرز پر کسی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماورا نے 2016 میں فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد ان کی فلم کے سیکوئل میں بھی مداح انہیں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماورا حسین نے ساتھ کام کے ساتھ
پڑھیں:
ملتان، آئی ایس او نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو، ساجد حسین نئے صدر منتخب
کنونشن میں سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان علامہ غضنفر علی حیدری، سابق یونٹ صدر ڈاکٹر الطاف باقر، ڈاکٹر تصدق مہدی نے امامیہ نواجونوں سے گفتگو کی، ضلعی صدر سید مطاہر حسین شیرازی نے نومنتخب یونٹ صدر سے عہدے کا حلف لیا۔ پروگرام میں ریجنل صدر علی مصدق، طلبا امامیہ، سینئر برادران اور سابقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ یونٹ تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان علامہ غضنفر علی حیدری، سابق یونٹ صدر ڈاکٹر الطاف باقر، ڈاکٹر تصدق مہدی نے امامیہ نواجونوں سے گفتگو کی، سابق یونٹ صدر حسیب حیدر نے کابینہ کے ہمراہ استعفی پیش کیا۔ اس کے بعد خفیہ حق رائے دہی کے ذریعے نئے یونٹ صدر کا انتخاب کیا گیا۔ ساجد حسین نئے یونٹ صدر برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے۔ ضلعی صدر سید مطاہر حسین شیرازی نے نومنتخب یونٹ صدر سے عہدے کا حلف لیا۔ پروگرام میں ریجنل صدر علی مصدق، طلبا امامیہ، سینئرز اور سابقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔