ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

 ویب ڈیسک:اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین نےتحریک پاکستان اورپھرملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا، خواتین ہر شعبے میں بہترین انداز میں کام کررہی ہیں،ملکی ترقی کیلئے خواتین کو مزید مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

کشمیری خواتین کو سلام جو آزادی کیلئے سب کچھ قربان کر چکیں: مشال ملک

انہوں نے کہا کہ ارفع کریم نے آئی ٹی میں عالمی سطح پر ریکارڈ قائم کیا، نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کیخلاف جدوجہدکی، قومی کی بیٹی مریم نواز بطور وزیراعلیٰ قوم کی خدمت کررہی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز بہترین انداز میں صوبے کی خدمت کررہی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عورت کی تربیت نسلوں کو بہتر بنا سکتی ہے، خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں،لڑکیوں کو تعلیم سےآراستہ کرنا بڑا چیلنج ہے،جب میں وزیراعلیٰ تھا توپنجاب خصوصی طور پرجنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیم ایک بڑاچیلنج تھا، ہم نے خواتین کی تعلیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے۔

گوگل کا ڈوڈل تبدیل کر کے خواتین کی خدمات کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبربھی ایک بہت بڑاچیلنج تھا،میرےدوروزارت میں پنجاب کےبھٹوں میں چائلڈلیبرکاخاتمہ ہوا، اسلام آباد میں ڈے کیئرسینٹربنادیئے ،اس میں مزید بہتری لائیں گے، سابق حکومت کا کوئی اچھا کام ہو تو اگلی حکومت اسے ختم کردیتی ہے، کسی بھی حکومت کا اچھا کام جاری رہنا چاہیے۔ 

خواتین نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا: اعظم نذیر تارڑ

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین قوم کی معمار ہیں، خواتین نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم نےخواتین کےحقوق کے حوالے سے بہت سی کاوشیں کیں،شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ بھی خواتین کے حقوق کیلئے بہت کام کیا۔

نسیم شاہ میدان کے باہر ایک بار پھر کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو اسلامی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، شہید بینظیر بھٹو نے تاریخ رقم کی، معاشرے میں خواتین کا کردار نمایاں ہے،خواتین نہ صرف قوم کی معمار بلکہ سیاست کا بھی اہم حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان کی میں خواتین کی ترقی نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری
  • پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یاسر تابان
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • حر جماعت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں، پیر پگارا کا حکم
  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کر دیا
  • عالمی بینک کی پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری
  • آئی ایم ایف رپورٹ‘ رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3.6 سے کم کرکی2.6 فیصد کردی
  •    تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ