بارات میں پیسے لوٹنے والا 14 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بارات میں پیسے لوٹنے کیلئے چھت پر چڑھنے والا 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتی پیسے لٹا رہے تھے۔ہیمانشو نامی 14 سالہ لڑکا ایک مزدور کا بیٹا تھا جو دور کھڑے باراتیوں کو پیسے لٹاتا دیکھ رہا تھا اور اسی دوران اس نے بھی پیسے لوٹنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ پیسے ایک مکان کی چھت پر بھی گر رہے تھے جس پر ہیمانشو نے چھت پر جا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کی کہ اسی دوران وہ بجلی کی تاروں سے چپک گیا اور کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہونے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیا اور پھر والدین کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ میں ایک اور واقعہ، غیرت کے نام پر لڑکی، لڑکا قتل
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔ باپ نے بیٹی اور بھانجے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ایس ڈی پی او شالکوٹ اطہر رشید نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں نازنین اور غلام قادر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم عبداللطیف فرار ہو گیا۔ نعشیں قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ان پر پسند کی شادی کرنے کا الزام تھا۔