ایک عورت کے تعلیم حاصل کرنے سے پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے: شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔
شازیہ مری نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی معاشرے میں صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے، اس سال خواتین کا عالمی دن ہر خاتون کے حقوق اور مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبۂ زندگی میں ثابت قدمی، بہادری اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، خواتین کو مساوی حقوق، مواقع دینے سے معاشرے زیادہ خوشحال، پُرامن اور پائیدار ہوتے ہیں۔
ہر سال کی طرح آج (8 مارچ کو) دنیا بھر میں یومِ خواتین منایا جا رہا ہے۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی آزادی کے لیے پالیسیاں بہتر بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی ترقی کے لیے پاکستان کی لیبر فورس میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ اکثر خواتین کو کام کرنے کے لیے سازگار ماحول میسر نہیں ہوتا، صنفی بنیادوں پر تشدد، امتیازی سلوک اور معاشی عدم مساوات کا خاتمہ ضروری ہے، کوئی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس کی نصف آبادی پیچھے رہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط قوانین، مساوی تنخواہ، لڑکیوں کی تعلیم، اور صنفی تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ حقیقی برابری کے لیے پورے معاشرے کو کردار ادا کرنا ہے، مردوں کو خواتین کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کی ہر عورت آزاد، بااختیار اور مساوی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شازیہ مری نے نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :