سینیٹ اجلاس:شیری رحمن اورشبلی فراز آمنے سامنے آگئے۔
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سینٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی شیری رحمن اورپاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز آمنے سامنے آگئے۔تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسائل اور مشکلات کو بغیر گالی گلوچ کے حل کرنا چاہیے،خندہ پیشانی اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ آپ کے لیڈر اسیری میں ہیں آپ احتجاج کرسکتے ہیں،آپ کے لیڈر میں تکبر تھا اور دھمکیاں دیتا تھا،ہم ایسا نہیں کریں گے جو آپ کے لیڈر نے کیا، وہ جیل میں ہیں تو اپنے تکبر پر نظرثانی کریں گے،آپ کے لیڈر سی کلاس جیل کی دھمکی دیتے تھے، آپ کے لیڈر کو جیل میں سی کلاس نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے جمہوری اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آج جو آپ نے کیا ہم آپ کے ساتھ ہیں،عون عباس بپی کو ایوان میں موجود ہونا چاہیے تھا،ہمارے ساتھ یہ سب کچھ ہوچکا ہے اور پروڈکشن آرڈرز کی بھی تعمیل نہیں ہوئی۔اپوزیشن لیڈراور رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے شیری رحمن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی جماعت ہیں سیاست کریں گے، عوام نے جس کو ووٹ دیا اسے حق حکمرانی ہونا چاہیے، ایسے نہیں کہ الیکشنز میں دھاندلی کرکے ہارجانے والوں کو حکمران بنا دیں،شیری رحمن خواتین کے دن پر قرارداد لائی تھیں،ہم قرارداد کو سپورٹ کرنے کوتیار ہیں، قرارداد میں خواتین کے ساتھ سیاسی انتقامی کارروائی شامل کریں،شیری رحمن کو جب یہ کہا تو وہ چلی گئیں۔شبلی فراز نے کہاکہ یاسمین راشد کینسر کیساتھ 2سال سے قید میں ہیں وہ مزاحمت کی علامت بن چکی ہیں، قرارداد آپ اپنے عالمی آڈینس کیلئے لے آئیں لیکن زمینی حقیقت اور ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آپ کے لیڈر کہا کہ
پڑھیں:
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔