30 سالوں سے دنیا بھر میں دورے کررہا ہوں سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی:عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاؤس آمد پر خیر مقد م کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اُن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور آج اسی وجہ سے پھر آپ کے درمیان میں موجود ہوں۔
ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس میں دعوت افطار پر مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے اور ہماری درخواست پر مظلوم مسلمانوں کیلیے دعا بھی کروائی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک ذاکر نائیک نے
پڑھیں:
گورنر سندھ نے چین کے شہر شینزو میں ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کردیا
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کے لیے بھی سودمند ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔
بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔