اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان لڑائی کو قریباً ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ بیت گیا ہے، اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں فلسطین کے حق میں احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرلیا

آج بھی ایک نوجوان نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا ہے، نوجوان لندن کے مشہور بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا، اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

بگ بین ٹاور برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع ہے، نوجوان کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی نے اطراف کی سڑکیں بند کردیں، جبکہ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ نوجوان کو نیچے اتارتے ہوئے صورت حال کو قابو کیا جائے۔

جب پولیس نے نوجوان کو نیچے اتارنے کے لیے مداخلت کی تو اس نے دھمکی دی کہ ایسا کرنے کی صورت میں وہ مزید اوپر چڑھ جائےگا۔

اس دوران فلسطین کی آزادی کے حامی دیگر لوگ بھی فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے اطراف میں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں فلسطینی صحافیوں نے غزہ کوریج پر یونیسکو کا آزادی صحافت کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کے ٹاور پر چڑھنے کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے باعث پارلیمنٹ کے تمام ٹور منسوخ کردیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد:

اسلام آباد کی سڑکوں پر اوباش نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ  نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کردیا۔

نامعلوم نوجوان نے سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو میں نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر پاؤں سے گاڑی چلاتا بھی نظر آتا ہے۔ نوجوان گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ بھی کررہا ہے۔

https://cdn.jwplayer.com/players/kM32EPC0-jBGrqoj9.html

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آ نے سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پھیلتا ہے۔ لوگوں کا سرعام ہوائی فائرنگ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

دریں اثنا اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق جھنگی سیداں سے ہے۔ پولیس کی تحویل میں ملزم نے معافی نامے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کروادی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • اسپین میں یوکرین کی حمایت جائز فلسطین کی ممنوع قرار،اسکولوں سے پرچم ہٹانے کا حکم
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • فلسطینی عوام کے لیے تعاون، صحت کے شعبے میں معاہدہ طے
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • فلسطینی نوجوان کی غیر معمولی ہجرت ، جیٹ اسکی پر سمندر پار اٹلی پہنچ گیا
  • 31 سالہ فلسطینی نوجوان غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچ گیا
  •   برطانوی پرچم کو تشدد کی علامت نہیں بننے دیں گے‘ وزیراعظم
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی