سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 2 سال سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ اور اب میں ناقص کارکردگی پر اس محکمے کو ختم کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہی 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کی مد میں بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔ اور اس 30 کروڑ روپے کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پچھلے 2 سال سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ اور اب میں ناقص کارکردگی پر اس محکمے کو ختم کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہی 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناقص کارکردگی پر سرفراز بگٹی نے نے محکمہ زکو ۃ کروڑ روپے نے کہا کہ زکو ۃ کی
پڑھیں:
عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل
عثمان خادم کمبوہ: عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے،میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔