Nawaiwaqt:
2025-11-03@06:09:45 GMT

عون بپی سینٹ پیش‘ گیلانی کا بائیکاٹ ختم

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

عون بپی سینٹ پیش‘ گیلانی کا بائیکاٹ ختم

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ سینٹ اجلاس میں اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے پر عمل نہیں کیا گیا۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔ ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا۔ دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے۔ امید ہے اب استحقاق کمیٹی اس معاملے کو دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قید کاٹنا سیاست دانوں کا زیور ہے۔ جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔ عون عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور  چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  نے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا بائیکاٹ ختم کر دیا۔ عون بپی سے سوال کیا گیا پنجاب پولیس کا کیا رویہ تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کوئی خاص نہیں۔ بعد ازاں عون عباس بپی نے سینٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ ان کے علاوہ نومنتخب سینیٹر اسد قاسم نے بھی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اسد قاسم کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ انفرادی نہیں بلکہ اس ایوان کی آواز ہے،  ہم اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔ جیلیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور رہا ہے، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمن نے چیرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمیں ماضی کی روایات کے برعکس آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہیے ۔ حقوق مانگنا آپ کا حق ہے ہم کسی کی تکالیف میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ آپ کے لیڈر کا تکبر ختم ہوگا اور وہ ان تکالیف اور مشکلات سے کچھ سیکھے گا۔ جے یوآئی کے سینیٹرکامران مرتضی نے چیرمین سینیٹ کی رولنگ کو سمجھ سے بالا تر قرار دیدیا، انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کو اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانا چاہیے۔بعدازاں اجلاس منگل دن ساڈھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری کے پروڈکشن ا رڈرز کے پروڈکشن ا رڈرز پر چیئرمین سینیٹ کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلئے پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھانا ہوگا۔ فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والی حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جس میں کم ازکم بات چیت کا راستہ کھلے، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں میں یہی نقطہ نظر انکے سامنے رکھا اور وہ بھی اس بات کے حامی ہیں کہ سیاسی ماحول بہتر ہونا چاہئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری اگلے ہفتے مسلم لیگ (ن) کے سینئر وزرا اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوگی۔ ہم انکے سامنے بھی یہی مدعا رکھیں گے کہ پاکستان میں سیاسی ماحول کو بہتر رکھنے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کیلئے اقدامات ہوں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو ریلیف دے کر ماحول میں بہتری لائی جاسکتی ہے، شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں بغیر وجہ کے نہیں ہورہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت جتنے بھی سیاسی کارکن اور خواتین جیلوں میں قید ہیں ضمانت ملنا انکا حق ہے۔ جب یہ سب معاملات ہوں گے تو اس سے سیاسی فضا بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کو ممکن بنانا ہمارا بنیادی کام ہے۔ فی الحال میں (فواد چوہدری)، عمران اسماعیل اور محمود مولوی مل رہے ہیں اور ہماری اگلی ملاقاتوں میں پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ بھی نظر آئے گی اور آپ دیکھیں گے کہ سیاسی ماحول بہتری کی طرف جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
  • پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
  • امریکہ امن کا نہیں، جنگ کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
  • بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا
  • امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگایا گیا ٹرمپ ٹیرف مسترد کردیا
  • سام سنگ کا پَتلے اسمارٹ فونز کی پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ