باپ کو جگر دینے والی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: بیٹی کی والد سےمحبت کا افسردہ کر دینے والا واقعہ، باپ کی جان بچانے کے لئےجگر دینے والی بیٹی اپنی جان کی بازی ہار گئی۔
صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر رانی پور کے علاقے گمبٹ کے گمس ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کیلئے 20 سالہ مقدس نے آپریشن کرایا لیکن لڑکی جانبر نہ ہوسکی۔
ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈونر بیٹی 20 سالہ مقدس جان کی بازی ہار گئی، ڈونر بیٹی کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹرز کہتے رہے بچی ٹھیک ہوجائے گی، ڈاکٹرز نے رات 2 بجے فون کر کے کہا بچی کو آ کر لے کر جاؤ۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
ورثاء کا کہنا ہے کہ شجاع آباد جا کر تدفین کی، بیٹی کی موت کا سن کر بیمار باپ کی بھی طبیعت خراب ہونے لگی۔
ڈائریکٹر گمس ہسپتال ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے کہا کہ واقعے کا علم نہیں ہے، آگاہی لے کر مؤقف دے سکتا ہوں، 200 آپریشن میں ایک کیس ایسا ہو جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔