امریکا، سنگاپور، ملائیشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا، سنگاپور، ملائیشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14 مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ایک، بنگلہ دیش بلیک لسٹ ایک، سنگاپور امیگریشن سے ایک، بحرین سے ویزا منسوخ کرکے ایک، تھائی لینڈ امیگریشن سے ورک پرمٹ کے بغیر کام پر 2 جبکہ ملائشیا امیگریشن سے 3 پاکستانیوں کو ممنوعہ مسافر قرار دے کر واپس کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امارات میں جیل سے نکالے، مفرور، چوری، غیر قانونی داخلے اور کام کرنے سمیت مختلف الزامات پر 29 کو ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ عراق سے ڈی رپورٹ 1 کو مفرور ہونے پر لاڑکانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
عمان میں آجر کی شکایت اور غیر قانونی کام طور پر کام کرنے پر 4، قطر میں امیگریشن پر انٹری سے انکار، معاہدے کی خلاف ورزی، اور تمباکو فروخت کرنے پر 6 جبکہ مراکش میں غیرقانونی قیام پر 4 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 2 پاکستانیوں کو بھی بے دخل کیا گیا۔
شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف مشکل میں پھنس گئے، قانونی نوٹس جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو کے مطابق
پڑھیں:
ٹرمپ ٹیرف کے خلاف امریکا کی 12 ریاستوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
امریکا کی 12 ریاستوں نے غیر قانونی محصولات پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
اے پی پی کے مطابق ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مینے، مینیسوٹا، نیواڈا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگون اور ورمونٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیرف نافذ کرنے سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔
قانونی چارہ جوئی میں کہا گیا ہے کہ پالیسی نے قومی تجارتی پالیسی کو ٹرمپ کی قانونی اختیار کے صحیح استعمال کے بجائے خواہشات کے تابع چھوڑ دیا ہے۔
عدالت سے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے اور سرکاری ایجنسیوں اور افسران کو ان کے نفاذ سے روکنے کی استدعا کی گئی۔
مزید پڑھیے: یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟
درخواست دہندہ نے کہا کہ امریکی صدر صرف ایمرجنسی ایکٹ کا مطالبہ کر سکتے ہیں جب بیرون ملک سے کوئی غیر معمولی خطرہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے آئینی حکم کی خلاف ورزی کی اور امریکی معیشت میں افراتفری پھیلا دی ہے۔
دریں اثنا نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس نے صدر کو یہ ٹیرف لگانے کا اختیار نہیں دیا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف اسٹاک مارکیٹ لے بیٹھا، کملا ہیرس کی پیشگوئی سچ ثابت
انہوں نے کہاکہ یہ ٹیرف غیر قانونی ہیں اور اگر ا نہیں نہ روکا گیا تو وہ مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی نقصان کا باعث بنیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی ریاستیں عدالت میں ٹرمپ ٹیرف ڈونلڈ ٹرمپ