موٹر وے ایم 1 کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 7 لاکھ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
موٹر وے پولیس نے موٹر وے ایم 1 پر کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب ایک گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران 7 لاکھ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی بر آمد کرلی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گشت کے دوران موٹر وے اہلکاروں نے ایک جیپ کو عجیب انداز میں چلاتے ہوئے دیکھا تو اسے رُکنے کا اشارہ کیا۔
تلاشی پر گاڑی سے 7 لاکھ 41 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بر آمد ہوئے، اس کرنسی کو گرفتار 4 ملزمان پشاور سے لاہور لے جارہے تھے۔
اسلام آباد میں ایم 1 پشاور۔ اسلام آباد موٹروے پر سنگجانی انٹرچینج کے قریب نامعلوم شر پسند موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
گرفتار افراد کو مسری بانڈہ پولیس اسٹیشن ضلع نوشہرہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
فائل فوٹولاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے موبائل فون قبضے میں لے کر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔