عوام پر مرکوز  چینی ترقیاتی تصور  اور چینی حکومت کی  پزیرائی, سی جی ٹی این سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : گزشتہ سال چین کا جی ڈی پی 134.9 ٹریلین یوآن تک پہنچا  جس میں 5 فیصد شرح نمو  دیکھی گئی۔

سی جی ٹی این کی جانب سے 41 ممالک سے تعلق رکھنے والے 25,883 جواب دہندگان  پر مشتمل  ایک سروے کے مطابق،   84.

3 فیصد  جواب دہندگان نے چین کے عوام پر مرکوز ترقیاتی تصور اور چینی حکومت کی  تعریف کی ۔

اعداد و شمار  کے مطابق   92.3 فیصد عالمی جواب دہندگان نے چین کی اقتصادی طاقت کی تعریف کی۔ 81.3 فیصد جواب دہندگان  نے کہا کہ انہیں   چینی معیشت کی طویل مدتی ترقی پر مکمل اعتماد ہے جب کہ  89.2 فیصد جواب دہندگان نے عالمی معیشت میں چینی معیشت کے نمایاں کردار کی تصدیق کی۔
سروے میں عالمی جواب دہندگان نے چینی حکومت کی گورننس پر بات کرتے ہوئے   بالترتیب 78.8 فیصد، 70.1 فیصد، 63.4 فیصد، 61 فیصد اور 58.1 فیصد  نے کہا کہ چینی حکومت نے تعلیم کو بہتر بنانے، آمدنی بڑھانے، رہنے کے ماحول کو بہتر بنانے، صحت عامہ کو بہتر بنانے اور قدرتی ماحول کو بہتر بنانے میں قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔  62.7 فیصد جواب دہندگان کا کہنا  تھا  کہ چین کے ادارہ جاتی فوائد اعلی سطح کی  حکمرانی کے لئے ایک اہم ضمانت فراہم کرتے ہیں۔


سروے میں  71.7 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال تھا کہ  چینی عوام کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 73.9 فیصد  نے اتفاق کیا کہ چینی عوام کا معیار زندگی بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ 60.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ  چین  میں  غربت  کا شکار  آبادی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 79.5 فیصد جواب دہندگان  نے کہا کہ  چین میں تعلیم کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ 59.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین کا قدرتی ماحول بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔ 91.9 فیصد جواب دہندگان  نے کہا کہ  جدیدیت کے عمل میں چین نے انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کو  حاصل کیا  ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی حکومت کی

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ آپریشن: سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کا بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی عوام نے بھرپور جواب دیا، جس پر بھارتی میڈیا کو بھی ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستانی عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب کا معترف ہونا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کے بھرپور جواب کو حسب روایت ڈیجیٹل وار فیئر قرار دیدیا، بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی عوام ڈیجیٹل میڈیا پر پہلگام حملے کے بعد حاوی نظر آئی۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں ہے، پاکستان کے مختلف صارفین نے مشترکہ طور پر بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف پوسٹس شیئر کرتے ہوئے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق انڈین فالس فلیگ، پہلگام ڈراما ایکسپوزڈ اور مودی ایکسپوزڈ سمیت مختلف ہیش ٹیگ نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی،  یہ مہم پاکستانی عوام کی شدت اور بھارت مخالف پروپیگنڈے کے مقصد کو ظاہر کرتی ہے۔

انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ مہم اتنی طاقتور تھی کہ اس میں 45 ہزار سے زائد پوسٹوں نے مودی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج اور میڈیا بھی پاکستانی عوام کی مہم کے نشانے پر تھی۔

انڈیا ٹوڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مربوط حکمت عملی کے تحت پیغام اور انڈیا ایمپٹی تھریٹس، حافظ ہمارا محافظ اور پاکستان اسٹرائیکس بیک جیسے ہیش ٹیگ کے بھرپور استعمال کو سوشل میڈیا کی زینت بنائےرکھا۔

مزید پڑھیں: فالس فلیگ آپریشن ہوتا کیا ہے، مشہور آپریشن کون کون سے ہیں؟

 دفاعی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف پاکستانی عوام نے متحد ہو کر جھوٹ کا مقابلہ کیا، پاکستانی عوام نے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو شکست دیدی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا ٹو ڈے کا اعتراف پاکستانی عوام کا پاکستان کی سالمیت پر متحد ہونے پر مہر ثبت کرتا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ دفتر خارجہ کی پہلگام واقعہ پر واضح مذمت پر بھی بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا ٹو ڈے بھارت مخالف پروپیگنڈے بھارتی میڈیا پاکستان پہلگام دفتر خارجہ سوشل میڈیا

متعلقہ مضامین

  • آئی ٹی کمپنیوں کا حکومت سے ٹیکس میں نرمی کا مطالبہ
  • بھارت مسخرا پن چھوڑے اور اپنے عوام کو جواب دے، حنیف عباسی
  • حکومت کا ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں
  • پاکستانی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں: مراد علی شاہ
  • پہلگام واقعہ؛ پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب
  • پہلگام واقعہ؛ پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو  بھرپور جواب
  • پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، بھارت کو ماضی سے بھی تگڑا جواب ملے گا، اسحاق ڈار
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن: سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کا بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب
  • بھارت کیلئے فضائی حدود بند، تجارت ختم، پانی روکنا جنگ کا اقدام تصور، پوری طاقت سے جواب دینگے، قومی سلامتی کمیٹی
  • پی آئی اے شیئرز کی نجکاری: بولی دہندگان کی اہلیت کے معیار سے متعلق درخواستیں طلب