وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
راؤ دلشاد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کیساتھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، معاون خصوصی ہارون اختر ،چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان کی شرکت کی ،
چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا،ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندوں کاپاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کیلئے عزم کا اظہار کیا، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی،ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے 20 ہزار 315 طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ،وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ، شہباز شریف نے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی ہدایت کی
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے،نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں،آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی ،
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو ٹی ٹریننگ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔