ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول اور آصف زرداری اہم اعلان کریں گے، رہنما پی پی پی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔
پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی زیرصدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا جہاں دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 4 اپریل کو بانی اور قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ برسی کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت خطاب کرے گی، کراچی کے تمام اضلاع سے قافلے 2 اور 3 اپریل سے گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے کہا کہ اس سال شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
ویڈیو گریب—بشکریہ ایکس اکاؤنٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہابمیئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔