ایران کی جانب سے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو بے دخل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ایران کی جانب سے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا گیا۔
ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مزید افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی صلاحیت نہیں، اس لیے ہم غییرقانونی آمدورفت کو روکنے کے لیے سرحدوں کی نگرانی کو سخت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی، دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
دوسری جانب افغان کی طالبان حکومت نے ایران اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجنے کے بجائے منظم طریقے سے یہ عمل مکمل کیا جائے۔ طالبان نے اپنے شہریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ایران میں قریباً 40 لاکھ افغان باشندے مقیم ہیں، جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق افغان شہریوں کی تعداد 60 سے 80 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
2021 میں جب طالبان نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت قریباً 10 لاکھ نئے افغان مہاجرین بھی ایران پہنچے تھے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے بھی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 تک ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق 31 مارچ تک ملک نہ چھوڑنے والے تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین ایران سرحد طالبان اقتدار ملک بدر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین ایران طالبان اقتدار ملک بدر وی نیوز افغان مہاجرین کو
پڑھیں:
پانی بند کرنے کی دھمکی جنگی اقدام تصور ہوگا؛ بلاول بھٹو نے مؤقف واضح کردیا
ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ بلندترین سطح پرہے،جنگ بندی ہوئی ہے،امن قائم نہیں ہوا۔
ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا، کہاکہ پاکستان ڈائیلاگ اورسفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،ہم تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ دہشت گردی،کشمیر، پانی، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید
انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں ملوث رہاہے، بھارت پانی کو ہتھیار کےطورپر استعمال کرکے پاکستان کے 24 کروڑ انسانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی جو یواین چارٹر کےخلاف ہے، اس دھمکی پر پاکستان کا مؤقف واضح ہےکہ یہ جنگی اقدام تصور ہوگا۔