Nawaiwaqt:
2025-11-19@03:04:26 GMT

حکومت کا 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

حکومت کا 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی دن کو  بطور  یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانےکی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز مذہبی امور کو سفارشات جاری کی گئی ہیں۔مولانا حنیف جالندھری، علامہ محمد افضل حیدری، مفتی منیب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر اور مولانا عبدالمالک سے بھی لائحہ عمل بنا کر عوام میں آگاہی مہم چلانےکی اپیل کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

برطانیہ، پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ

برطانیہ نے پناہ گزینوں کی پالیسی پر نظرثانی اور پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کا تحفظ اب عارضی ہوگا، باقاعدگی سے نظرثانی ہوگی۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق جن پناہ گزینوں کا آبائی ملک ان کے لیے محفوظ سمجھا جائے گا، ان کا تحفظ منسوخ کردیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ بعض سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو قانونی خدمات منسوخ کردے گا۔ یہ اقدامات ان پناہ کے متلاشیوں پر لاگو ہوں گے جو کام کرسکتے ہیں لیکن نہیں کرتے۔

متعلقہ مضامین

  • علما کا اسلام آباد، راولپنڈی میں یکساں اوقاتِ اذان ونماز کے نفاذ پر اتفاق
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
  • 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
  • 27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کا ہراسانی کیس میں فیصلہ: سزا اور جرمانہ برقرار
  • سرکاری حج سکیم کے واجبات جمع کروانے کا آخری موقع
  • برطانیہ، پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت
  • عہد ِرسالتؐ میں صحابیاتؓ کا معاشی کردار
  • غیر مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے: صدرِ زرداری