نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق بہتر نہیں ہوئی، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی:
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کے بعد بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق زیادہ بہتر نہیں ہوئی اور اب اسٹیڈیم کا آہنی جنگلہ جلد ختم کردیا جائے گا۔
کلفٹن میں باغ ابن قاسم کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شکست پر بہت افسوس ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم سے بہترنتائج کی توقع تھی لیکن اس نے بہت مایوس کیا۔
میئر کراچی نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تعاون کیا ہے، چیمپینز ٹرافی کے موقع پر بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنی بہترین خدمات پیش کیں اور کار پارکنگ کا مسئلہ حل کرلیا گیا تاہم میچز میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی مایوس کن رہی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں بطور رکاوٹ تعمیر کردہ آہنی جنگلہ ختم کر دیا جائے گا تاکہ تماشائیوں کو بہتر نظارے دیکھنے کے مواقع میسر آسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز سے قبل یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل میچز میں تماشائی نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کریں گے، کراچی کے حوالے سے منفی تاثر پیدا کرنبے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ کراچی ایک لاجواب شہر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل اسٹیڈیم میئر کراچی نے کہا
پڑھیں:
ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
لاہور:ایشیا کرکٹ کپ 5 سے 21 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کروانے کی تجویز کی باقاعدہ منظوری آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ آج ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا، جس پر میزبان بورڈ کے نمائندے راجیو شکلا اپنا موقف پیش کریں گے۔
شرکاء اجلاس کی مشاورت سے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، یواے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 7 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یواے ای ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی دبئی میں ہی ہونے کا امکان ہے۔