ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ شام /رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، ہنگو اور بنوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، لاہور اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش / ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چا غی، کو ئٹہ ، ژوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی10،گوپس منفی 03، استوراور بگروٹ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مطلع جزوی ابر رہنے کے علاوہ کا امکان ہے ا لود رہنے اضلاع میں میں تیز
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔