لیجنڈ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹر بورڈ پر بڑا سوال اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

شعیب اختر نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان تھا لیکن آج مجھے اس بات پر حیرانی ہوئی کہ پی سی بی کا کوئی بھی نمائندہ دبئی میں موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب میرے سمجھ سے باہر ہے لیکن آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی نمائندے کو یہاں پر موجود ہونا چاہیے تھا، کیوں کہ ہم ایونٹ کے میزبان تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا میزبان تھا تاہم قومی کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کا دفاع

قومی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی، تاہم بنگلہ دیش کے خلاف آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کو ایک پوائنٹ مل سکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی سی سی بڑا سوال پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی میزبان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بڑا سوال پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی

پڑھیں:

لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔

متعلقہ مضامین

  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • خطے کے استحکام کا سوال
  • نریندر مودی کی ریلی سے پہلے 6 صحافیوں کو نظربند کرنا اُنکی گھبراہٹ کا مظہر ہے، کانگریس
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
  • خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے