بھارت نے تیسری مرتبہ  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت کر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی۔

نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ یہ اعزاز  نہ جیت سکی لیکن فائنل میں رسائی کے بعد بطور رنر اپ ٹیم نے 11 لاکھ 20ہزار ڈالرز انعام حاصل کیا،  سیمی فائنل  میں  سفر ختم کر دینے والی آسٹریلیا اور جنوبری افریقا کی ٹیمیوں نے 60 ہزار ڈالرز کا انعام ضرور پالیا۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی  کے لیے 69 لاکھ ڈالرز کی مجموعی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے

راولپنڈی:

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ 61 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • ایشیا کپ، کس کھلاڑی نے ایونٹ کی انعامی رقم سے بھی 8 گنا مہنگی گھڑی پہنی؟
  • نواز شریفن کی ایک مرتبہ پھر لاہور سے لندن روانگی