کراچی: لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لکڑیوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑے 5 رکشے جل گئے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کے الیکٹرک کے تاروں اور درختوں میں آگ لگ گئی جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا
4 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گودام میں
پڑھیں:
ہنگو: تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوہنگو کے علاقے توغسرائے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ہنگو پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمٰن جاں بحق ہو گئے۔
ایس ڈی پی او کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔