تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22 مارچ کو شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، داد رسی کمیٹی کے سربراہ کمشنر لاہور کو درخواست دی، تاحال داد رسی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اجازت کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے رہنماءاکمل خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22 مارچ کو شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، داد رسی کمیٹی کے سربراہ کمشنر لاہور کو درخواست دی، تاحال داد رسی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو ہوم سیکرٹری اور کمشنر کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مینار پاکستان پر تحریک انصاف مارچ کو کی گئی
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :