شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث گروپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
لاہور میں شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروپ کوگرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابقشادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتارکیا۔ ڈکیت گروپ کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران روہی نالے سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شادمان مارکیٹ اور اچھرہ بازار شاپنگ پر آئے شہریوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ ملزمان مختلف مارکیٹس اور بازار میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں بھی چوری کرتے تھے۔
ملزمان سے چھینی گئی نقدی، چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور 30 بور پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان محسن ، محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں افغان بستی میں شہریوں نے چوری کی واردات کے دوران چور گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں خالی گھروں سے پیتل، تانبا، سریا، قیمتی کیبلز اور دیگر سامان سوزوکی میں بھر کر لے جا رہے تھے۔علاقہ مکینوں کے مطابق، انہوں نے ملزمان کو خود گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا ، تاہم پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کرنے کے بعد رہا کر دیا، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ہوتی ہیں، جب کہ رات کے اندھیرے میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چوریاں کی جاتی ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق افغان کیمپ پولیس چوکی کے انچارج گل ولی کی مبینہ “اسپیشل پارٹی” سے ہے، جو رات کے وقت مختلف خالی گھروں سے قیمتی سامان اکھٹا کر کے پولیس چوکی منتقل کرتی ہے، بعد ازاں چوری کا مال فروخت کر کے لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں۔