Jang News:
2026-07-24@15:12:43 GMT

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ

---فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

سندھ بھر میں رواں سال جنوری سے 7 مارچ تک ملیریا کے 5 ہزار 437 کیسز  سامنے آئے۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 117 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ ضلع جنوبی سے 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملیریا کے کراچی کے ضلع ملیر سے 39، ضلع غربی سے1، ضلع کورنگی سے 14، ضلع شرقی سے 4 اور ضلع وسطی سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں واٸرل انفیکشنز میں اضافہ، ملیریا اور ڈینگی شدت اختیار کر گئے

موسم کے بدلتے ہی کراچی میں ایک بار پھر واٸرل انفیکشنز تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

رواں سال اب تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 2 ہزار 325 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر ڈویژن سے 488 کیسز سامنے آئے۔

ملیریا کے لاڑکانہ ڈویژن سے 1 ہزار 294، میرپور خاص ڈویژن سے 618، شہید بینظیر آباد ڈویژن سے 595 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی کیسز میں بھی اضافہ

جنوری 2025 سے اب تک سندھ میں ڈینگی کے 148 کیسز سامنے آئے جبکہ صرف کراچی سے 132 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں مارچ میں اب تک ڈینگی کے 10 کیسز  سامنے آ چکے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کیسز رپورٹ ہوئے ملیریا کے ڈینگی کے ڈویژن سے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • دہلی:سیکیورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا، بھارتی اخبار کی رپورٹ
  • 20 سے 29 سال کی خواتین میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن